26 مارچ 2013 - 19:30

صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے حکام نے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں جن کا مقصد صیہونی کالونیوں کی تعمیر روکے بغیر پھر سے مذاکرات شروع کرنا ہے۔ فلسطین کے اطلاعاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق ان خفیہ ملاقاتوں میں فلسطینی انتظامیہ کے سینئر مذاکرات کار صائب عریقات اور صیہونی حکومت کے نمائندے اسحاق مولخو موجود تھے۔ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتیں ایسی حالت میں انجام پائي ہیں کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک " حماس " اور " جہاد اسلامی " نے قدس کے غاصبوں کے ساتھ سازباز مذاکرات کی مذمت کی ہے اور فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مذاکرات کو ختم کریں۔ حماس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جب تک مقبوضہ فلسطین میں حتی ایک صیہونی بھی رہے گا تب تک جدو جہد جاری رہے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242